ٖ ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی کی کرونا کو شکست دینے والے مریضوں کو مبارکباد وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (فیصل اعوان)ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں داخل سات میں سے تین مریضوں60سالہ نسیم.25سالہ عشرت اور 23سالہ جعفر کی صحتیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

.ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بتایا کہ تینوں خوش قسمت مریضوں نے کرونا کو شکست دیدی ہے جو اللہ کی مددسے چکوال انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کرونا کیخلاف بڑی فتح ہے.اب یہ مریض سیلف قرنطینیہ اختیارکرینگے.۔

چکوال انتظامیہ پوری کوشش کر رہی ہے کہ چکوال کو کرونا سے محفوظ رکھا جائے اور جو مریض کرونا میں مبتلا ہیں انہیں جلد از جلد اس موزی مرض سے چھٹکارہ دلایا جاسکے.اس مقصد کےلیے تقریبا ڈیڈھ ماہ سے انتظامیہ اور سرکاری ملازمین دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کرونا کی شکست کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا عوام کو اپنی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات پر عمل کرنا ہو گا تاکہ ہم جلد از جلد بحثیت مجموعی کرونا کو شکست دے سکیں.۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top