ٖ حکومت نے آج کون کونسے صنعتی اور کاروباری سیکٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے؟ وائس آف چکوال (VOC)

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر اور اس سے منسلک تمام شعبے حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کہ ای کامرس، لوکل ڈیلیوری کے لیے کاروبار کھول رہے ہیں جبکہ سافٹ ویئر ہاوسز، فرٹیلائزر پلانٹس، نرسریاں اورزراعت کے یونٹس کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ جانوروں کے لیے طبی اسپتال، کتابوں کی اور اسٹیشنری کی دکانیں، شیشہ بنانے والی صنعتیں،الیکٹریشن، پلمبرز اور درکھانوں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حجام کی دکانیں کھولنے سے متعلق صوبوں کی مختلف آرا تھیں۔ اس کے علاوہ سیمنٹ، بجری اور ریت بنانے والے یونٹس ااور تمام ایکسپورٹ انڈسٹر ی کو کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ یشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کو آگے لے کر جارہے ہیں اور اس میں مزید 2 ہفتوں کے لیے توسیع کر رہے ہیں۔ شہروں میں آج سے تعمیرات کی صنعت کھول رہے ہیں۔ کنسٹرکشن انڈسٹری میں لوگوں کو زیادہ روزگار ملتا ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ایک آرڈیننس لے کر آرہے ہیں۔آرڈیننس کے تحت تعمیراتی سیکٹر کو بہت بڑا پیکج دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت 28 لاکھ خاندانوں کو رقم دی جائے گی۔ زراعت کے بعد سب سے زیادہ تعمیراتی شعبے میں کاروبار کے مواقع ہیں۔ گندم کٹائی کا سیزن ہے اس میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔

حکومت نے جو شعبے آج کھولنے کا اعلان کیا ہے وہ اس طرح سے ہیں۔

کیمیکل اینڈ مینوفیکچرنگ پلانٹس
ای کامرس
ویب ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ
پیپر اینڈ پیکیجز یونٹ
سیمنٹ اینڈ فرٹیلائزر پلانٹس
معدنیات
ڈرائی کلینرز اینڈ لانڈرر سروس
پلانٹ نرسری
زراعت سے منسلک مشینری یونٹس
پلانٹس، نرسریاں
گلاس مینوفیکچرنگ انڈسٹریز
ویٹرنری سروس
ایکسپورٹ انڈسٹریز
سٹیشنری شاپس

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top