ٖ چوہدری خالد حسین چکرال کا مختلف علاقوں کا دورہ وائس آف چکوال (VOC)

چکوال (محسن جعفری سے)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی ناظم امور چوہدری خالد حسین چکرال نے چوہدری ساجد (سعودی عرب), چوہدری زاہد حسین اور سید عمران (مانی)چک ملوک کے ساتھ سپریم لیڈر آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر چکوال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

ان میں قصبہ ڈھوڈا میں فدا حسین کے گھر فاتحہ خوانی کی اور حاجی چنگا کے گھر بھی فاتحہ خوانی کی
ڈھوک ہسولہ میں تحریک کے بعح خان اور لیاقت علی خان کو سپریم لیڈر کا پیغام پہنچایا۔
قصبہ لنگا میں سپریم لیڈر آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے پرانے دوست چوہدری غلام علی، چوہدری امجد علی اور چوہدری شبیر لنگا سے خصوصی ملاقات کی اور آغا جی کا پیغام پہنچایا۔

قصبہ پادشہان میں چوہدری ظفر حسین اور بھٹی برادری سے ملاقات کی اور آغا جی کا پیغام پہنچایا۔
اور آخر میںقصبہ بھین میں چوہدری لطیف حسین اور چوہدری پرویز علی ملاقات کی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سالار اعلیٰ کا پیغام پہنچایا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top