ٖ رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

رحیم یار خان:  رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سیتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر پٹرول پمپ پر فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے فائرنگ کی آواز سن کر آنے والے نمازیوں پر بھی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔بتایا گیا کہ رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدنام زمانہ ڈاکوں کے گینگ نے دن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق صادق آباد کے نواحی چوک ماہی میں بدنام زمانہ جرائم پیشہ انڈھڑ گینگ کے تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے دو پیٹرول پمپوں پر دن دیہاڑے حملہ کردیا اور فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے منور انڈھڑ غلام نبی فاروق شریف نذیر سمیت 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کوسول اسپتال صادق آباد شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان لیجایا گیا ۔

ڈی پی او اسد سرفراز کے مطابق مقتولین کی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پرانی دشمنی تھی ،پولیس کے مطابق تین سال قبل پولیس نے انڈھڑ گینگ کے چھ افراد کو ہلاک کیا تھا ،ڈاکوؤں نے بدلے میں پولیس اہلکار کوبھی شہید کیا تھا جبکہ مقتولین پر انڈھڑ گینگ کی مخبری کا الزام تھا جس کا ڈاکوں نے بدلہ لیا ہے،جبکہ معاملہ پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top