ٖ امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے غلطی سے ایسا کونسا کام کر ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے غلطی سے ایسا کونسا کام کر ڈالا کہ دیکھنے اور سننے والوں کے ہوش اڑ گئے، تفصیلات منظر عام پرآنے کے بعد سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔


انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنا ایئر پوڈ غلطی سے نگل لیا جو بعد ازاں ٹوائلٹ جانے پر اس کے جسم سے باہر بھی نکل آیا۔ جسم سے نکلنے کے بعد اس ایئر پوڈ کی کیا حالت تھی؟ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ دی سن کے مطابق اس 27سالہ لڑکی کا نام کارلی بی ہے جو بوسٹن کی رہائشی ہے۔ اس نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یہ حیران کن واقعہ سنایا ہے۔ کارلی بی بتاتی ہے کہ اس نے ایئرپوڈ کو آئبروفن کی گولی سمجھ کر نگل لیا تھا۔ میں بستر میں تھی اور ایک ہاتھ میں آئبروفن 800پکڑ رکھی تھی اور دوسرے ہاتھ میں ایئرپوڈ تھا۔میں نے غلطی سے ایئرپوڈ منہ میں ڈالا اور پانی کے ساتھ نگل لیا۔ اس غلطی کا احساس ہونے پر میں شدید پریشان تھی کہ اب نجانے کیا ہو گا۔ کارلی بی بتاتی ہے کہ اگلی صبح میں ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں میرا ایکسرے کیا گیااور ڈاکٹر نے بتایا کہ ایئرپوڈ معدے سے آگے نکل چکا ہے اور ٹوائلٹ جانے پر جسم سے باہر آ جائے گا۔ جب یہ جسم سے باہر نکلا تو میں نے اسے چیک کیا کہ آیا یہ چل رہا ہے یا نہیں، تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ یہ اب بھی ٹھیک کام کر رہا تھا۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ جہاں کارلی بی کا تمسخر اڑا رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس کی بات پر یقین کرنے کو بھی تیار نہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے حلق سے تو گولی بمشکل نیچے اترتی ہے، کارلی بی ایئرپوڈ کیسے نگل گئی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top