ٖ ایک ہی سال میں دو رمضان، یہ انوکھا سال کونسا ہوگا؟ وائس آف چکوال (VOC)

 

اس دہائی کے آخر میں ایک خوش قسمت سال ایسا بھی آنے والا ہے، جس میں مسلمانوں کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں اور برکتیں دو مرتبہ سمیٹنے کو ملیں گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ماہرِ فلکیات خالد الذقاق کے کا کہنا ہے کہ سال 2030ء میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمان دو مرتبہ پائیں گے اور انہیں دو مرتبہ روزے رکھنے کا موقع ملے گا۔

خالد الذقاق کا کہنا ہے کہ اسلامی ہجری کیلنڈر قمری ادوار پر مبنی ہے، جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کی گردش کی نشان دہی کرتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ رمضان ایک گریگوری سال میں قریباً ہر 30 سال میں دوبار آتا ہے۔آخری بار ایسا سنہ 1997ء میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا۔اب سنہ 2063ء میں ایک مرتبہ پھر دو بار رمضان آئے گا۔ہجری سال 1451 میں رمضان المبارک کا آغاز 5 جنوری 2030 کے آس پاس ہوگا اور سال 1452 میں رمضان 26 دسمبر 2030 کے آس پاس آئے گا۔اس کے نتیجے میں مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر تقریباً 36 دن روزے رکھیں گے، 

یعنی سال 1451 ہجری میں 30 دن کا پورا مہینہ اور سال 1452 ہجری میں پانچ یا چھ دن۔رپورٹ کے مطابق ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے، یعنی یہ 365 دن کے گریگورین سال کے مطابق نہیں بلکہ اس میں دونوں تقویموں کے ایّام میں ہیر پھیر ہوتا رہتا ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ رمضان ہر سال مختلف موسموں میں آتا ہے اور تقریباً 32 سال کے بعد دوبارہ ایک پورے شمسی مہینے میں آجاتا ہے۔رمضان 1449، 2028ء میں شروع ہونے والا ہے اور یہ موسم سرما کے وسط میں ہوگا۔

1466 بمطابق 2044ء میں رمضان کا مقدس مہینہ موسم گرما کے عروج کے دنوں میں شروع ہوگا۔رمضان المبارک میں روزہ مطلع فجر سے غروب آفتاب تک رکھا جاتا ہے، یعنی روزے کا طویل ترین دورانیہ اس وقت ہوتا ہے جب رمضان موسم گرما میں ہوتا ہے اوربعض علاقوں میں روزہ سولہ گھنٹے سے بھی طویل ہوتا ہے۔ سردیوں میں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top