چکوال (صفی الدین صفی)الائیڈ بنک سبزی منڈی کی اے ٹی ایم مشین بھی سیاستدان ہوگئی شہری بابر ایوب کو پندرہ ہزار روپے کی ٹُھک گئی۔ تفصیلات کے مطابق تین مئی کو دس بجکر اکیاون منٹ پر بابر ایوب نے بیس بیس ہزار کی دو ٹرانزکنشز کیں اور چالیس ہزار نکلوائے جن میں سے ایک پانچ ہزار والا نوٹ اے ٹی ایم مشین نے کاٹ کر نکالا جبکہ دو پانچ پانچ ہزار کے نوٹ دُھلے ہوئے نکلے۔
عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج بابر ایوب نے بنک منیجر سے شکایت کی تو منیجر نے کہا کہ یہ نوٹ ہمارے بنک کے نہیں ہیں اور اکاؤنٹ ہولڈر کو ٹکا سا جواب دے دیا بابر ایوب کے مطابق اے ٹی ایم مشین زور زور سے نوٹ باہر پھینک رہی تھی اور آج بھی ایک شہری نے شکایت کی کہ مشین خراب ہے بابر ایوب نے متعلقہ بنک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ورنہ صارفین کا اعتماد بینک پرسے اٹھ جائے گا
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.