ٖ بھون کے نوسرباز گروپ نے یونین کونسل پادشاہان کے دو یونیورسٹی طلباء کو لوٹ لیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

دو خوبرو دوشیزؤں سمیت چار افراد پر مشتمل بھون کے نوسرباز گروپ نے یونین کونسل پادشاہان کے دو یونیورسٹی طلبا کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر لیے۔


 محمد علیان ولد محمد زراعت موہڑہ اعوان،ہمایوں سلطان ولد محمد اکرم پادشاہان (طلبا یونیورسٹی آف چکوال) جن کے ساتھ معظمٰی بتول اورماہ نور اصغر جو یونیورسٹی میں ان کے ساتھ زیر تعلیم رہی ہیں میں سے ماہ نور اصغر نے معظمٰی بتول کی جاب کی خوشی میں انہیں ٹریٹ دینے کے بہانے حق بیکرز تحصیل چوک بلایا اور دونوں کار میں بیٹھ کر وہ جہلم روڈ روانہ ہوئے۔


اسی دوران ٹویوٹا پراڈو بلیک کلر AL-AJK 125 جس پر پولیس فلیشر لائٹ لگی ہوئی تھی نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔جھیک اڈا پر انہوں نے کارکو روک لیا اور خود کو ایف آئی اے کے افسر تعارف کراتے ہوئے انہیں کہا کہ ان کے خلاف تھانہ سٹی چکوال میں شکایت کی گئی ہے۔


 ایف آئی اے کے جعلی افسران نے طلبا کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دے کر ان سے مجموعی طور پر 42000ہزار بٹور لیے.


بعد ازاں معلوم ہوا کہ عامر طوریز ولد محمد طوریز، عمران حسن ولد ملک غلام حسن اور معظمٰی بتول کا تعلق قصبہ بھون سے ہے اور یہ سارا ڈرامہ ان نوسرباز عورتوں کی ملی بھگت سے رچایا گیا


 محمد علیان کی درخواست پر نوسرباز گروہ کے خلاف زیر دفعہ482،419،170،171 ت پ مقدمہ درج کرکے TASI سید محسن رضا نے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top