ٖ انتہائی شریف النفس استاد ملک اعجاز کے ساتھ غنڈہ گردی کی شیدمذمت وائس آف چکوال (VOC)

سٹی کالج ملتان کے انتہائی شریف النفس استاد ملک اعجاز صاحب کے ساتھ غنڈہ گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے ان غنڈہ گرد عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
محمد اقبال چوہان
صدر MAPS پنجاب 

RespectTheTeachers
StopViolanceAgainstTheTeachers
MAPSPak

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب اور ساؤتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کی جانب سے سٹی کالج ملتان کے انتہائی شفیق اور معروف ہر دلعزیز استاد ملک اعجاز پر بدتمیز غنڈہ عناصر کی طرف سے بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا چیف منسٹر پنجاب عثمان خان بزدار، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس ،  وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں سرفراز ، ڈپٹی کمشنر ملتان، آر پی او ملتان اور تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ استاد کی تضحیک کیا ہو گی ؟؟ اب بھی اگر سخت ایکشن نہیں لیا گیا اور اساتذہ کے وقار کے تحفظ کے لئے قانون سازی نہ کی گئی تو کب کی جائے گی؟؟ ہمارا قانون کب اتنا مضبوط ہو گا کہ استاد کی عزت پامال ہونے سے روک سکے؟؟ ابھی بھی مزید واقعات کا انتظار ہے؟؟
جناب چیف جسٹس صاحب!!! آپ کو چیف جسٹس بنانے والے کو آج سر بازار بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ افسوس!!آپ کا انصاف کب بیدار ہوگا؟ کیا اس بات کا بھی سو موٹو لیا جائے گا؟؟ کیا اب بھی اتوار کو قانون کے دروازے کھلیں گے؟؟ آئیں دیکھتے ہیں کہ ہمارا میڈیا استاد کی آبرو کےُلیے کچھ کرتا ہے یا نہیں؟؟ ہم اس افسوس ناک واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک اعجاز صاحب کے غم میں خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ خدارا!! اس واقعے کا سخت نوٹس لے کر قرار واقعی ایکشن لیا جائے۔
خیر اندیش:
فرید خان بنگش۔ چوہدری بشیر آزاد۔ 
چوہدری نور محمد میو۔ طارق امیر عباسی۔ یونس جاوید انصاری۔  چوہدری ارشد محمود
0300-7300979
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top