ٖ تقسیم صحت انصاف کارڈ تقریب،پاکستان تحریکِ انصاف لاوہ کا بڑا شو آ ف پاور وائس آف چکوال (VOC)


لاوہ(ترحدہ) ختم نبوت چوک تقسیم صحت انصاف کارڈ تقریب،پاکستان تحریکِ انصاف لاوہ کا بڑا شو آ ف پاور،ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام کی قیادت میں مقامی قائدین سمیت ہزاروں کارکنوں کی شرکت،مرکزی سیکرٹری میڈیا ایڈوائزر انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی شرکت،مطیع اللہ خان ڈرہال اور اسداللہ خان سمیت رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ملک فدا حسین،ملک اقبال ڈھرنال،کرنل سلطان سرخرو اعوان،ملک آ فتاب پچنند،نواب زادہ ذاہد مبارز،حکیم نثار احمد،سید آ صف رضا ہمدانی،سید فیصل شاہ ہمدانی،  محترمہ شائستہ اکرم،ملک عظمت حیات ٹمن، اشفاق حیدر اعوان لاوہ،ملک ضعیم عباس،ملک عابد ڈھرنال،  قاضی مختار لاوہ،ملک عمران ڈھوک مصاب،ملک اشفاق احمد بڈھیال،سمیت ہزاروں کارکنوں کی تقریب میں شرکت.۔


قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پاکستان تحریکِ انصاف لاوہ اور تحصیل تلہ گنگ کے کارکنان اور عوام کو نہ بییارو مدد گار چھوڑا ہے اور نہ مایوس کریں گے،محترمہ فوزیہ بہرام ایم این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ہمیشہ کی طرح تحصیل لاوہ اور تلہ گنگ کے عوام کی خدمت کرتی رہوں گی،انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ کا اجراء عمران خان کے وژن کی تکمیل کی طرف پہلا قدم ہے آ نے والے دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی،تقریب کے کامیاب انعقاد پر قائدین نے ملک اقبال ڈھرنال،ملک اسحاق ساقی ڈھرنال،ملک اقبال اگرال ڈھرنال،ملک احمد خان پندال ڈھرنال،ملک عابد ڈھرنال اور دیگر کی کوششوں کو سراہا،پروگرام کے آخری حصے میں این آر ایس پی کے آ فیسر ملک عبیداللہ نے شرکاء کو صحت انصاف کارڈ کے حصول اور افادیت و طریقہ کار پر بریفینگ دی اور محترمہ فوزیہ بہرام ایم این اے اور انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے دیگر قائدین سے ملکر صحت انصاف کارڈ عوام میں تقسیم کئے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top