ٖ چوآ سیدن شاہ: گلی محلوں میں کئی سروسز سے گیس لیکیج، گورنمنٹ کو کروڑوں کا نقصان وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام




چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)چوآ سیدن شاہ محکمہ گیس کے اہلکاروں کی نا اہلی کا پول کھل گیا۔ گلی محلوں میں کئی سروسز سے گیس لیکیج، گورنمنٹ کو کروڑوں کا نقصان، جبکہ کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ محلہ شیرازی میں گیس سروسوں سے ایک سال سے گیس لیک ہو رہی ہے۔ محکمہ سوئی ناردرن گیس کے ملازمین ٹس سے مس نہیں ہو رہے، جبکہ حکومت کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ محلہ شیرازی کے رہائشی جاوید نامی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میریگھر کے ساتھ گیس میٹر سے سروس کے باہر ایک سال سے گیس لیک ہے جس سے کسی بھی بڑے حادثہ کا خدشہ ہے اس کے علاوہ حکومت کو بھی نقصان ہو رہا ہے متعدد بار محکمہ کے ملازمین کو شکایت کر چکا ہوں لیکن ابھی تک اس کی ریپیئرنگ یا لیکج کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے گئے۔ میٹر ریڈر بھی جب ریڈنگ کرنے آتے ہیں ان کو بھی تمام حالات کا پتا ہوتا ہے لیکن اس کے با وجو د کوئی کام نہیں کیا جاتا۔


 اس طرح تمام گلی محلوں میں گیس سروسز کا یہی حال ہے۔ جگہ جگہ سے لیکج ہو رہی ہے اور محکمہ کو کروڑوں کا نقصان دیا جا رہا ہے۔محکمہ کے ملازمین صرف کام چوریا ں کر کے وقت گزاری کرتے ہیں۔ شہریوں نے وزیر برائے پٹرولیم، ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پنجاب،ڈی سی چکوال محکمہ سوئی گیس انچارج چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سوئی گیس کی سروس لیکج بند کی جائے تا کہ حکومت کو نقصان نہ پہنچے اور کوئی حادثہ بھی رونما نہ ہو۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top