ٖ سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے ڈھوک رانجھا داخلی نیلہ کی عوام کا 100 سالہ دیرینہ مسئلہ حل کرڈالا وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (حافظ زین سے) چکوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 میں عوامی خدمت کی سیاست پروان چڑھنے لگی،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے ڈھوک رانجھا داخلی نیلہ کے باسیوں کا 100 سال سے زائد عرصہ کا راستے کا مسئلہ ذاتی دلچسپی لیکر حل کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈھوک رانجھا کی آبادی 200 گھروں پر مشتمل ہے اور ان لوگوں کو گزرگاہ کا بڑا مسئلہ عرصہ دراز سے درپیش تھا جس پر کئی دفعہ اراضی کے مالکان اور آبادی کے لوگوں میں لڑائی جھگڑے بھی ہوئے،اب اہلیانِ علاقہ سردار ذوالفقار علیخان دلہہ اور انکی ٹیم کے پاس اپنا مسئلہ لیکر حاضر ہوئے، جس پر سردار ذوالفقار علیخان دلہہ ذاتی دلچسپی لیکر خود موقع پر جاکر زمین کے مالکان اور گاؤں کے لوگوں سے ملے اور آج آخرکار عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کروادیا،جس پر اہلیان علاقہ نے سردار ذوالفقار علیخان دلہہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سردار ذوالفقار علیخان دلہہ اور انکی ٹیم عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے جس طرح کوشاں ہیں وہ لائق تحسین ہے اور ہم انکا یہ احسان کبھی بھول نہیں سکتے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top