ٖ تلہگنگ:قتل کے ملزم کو سزاے موت اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ  (محسن قیوم شیخ ) کریمنل ماڈل کورٹ تلہ گنگ کے جج عمران رضا نقوی نے قتل کے ملزم کو سزاے موت اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ملزمان ظفر اقبال سیف علی شاہ اور نسیم شاہ پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے معمولی تنازعہ  فصل میں بکریاں چھوڑ کر فصل کو نقصان پہچانے پر نوید اقبال ولد جاوید اقبال کو قتل کر دیا تھا دوران ٹرائل گواہوں اور شہادتوں کی روشنی میں ملزم سیف علی شاہ پر جرم ثابت ہو گیا فاضل جج عمران رضا نقوی نے ملزم کو سزاے موت اور 3 لاکھ روپے مقتول کے وارثان کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا مقدمہ میں شریک ملزمان پر جرم ثابت نہ ہوسکا جنہیں باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top