ٖ راولپنڈی ٹریفک سٹاف کا ریڑھی بان کی جیکٹس زبردستی اٹھانے کا معاملہ وائس آف چکوال (VOC)


وٹس ایپ (سعدیہ شاہ )سی پی او راولپنڈی نے آج چاندنی چوک موقع پر جا کر متاثرہ ریڑھی بان سے ملاقات کی۔ ٹریفک سٹاف کی طرف سے اٹھائی گئیں جیکٹس واپس کروائیں اور متاثرہ شخص  ظاہر خان سے معذرت کا اظہار کیا ۔سی پی او نے گزشتہ شب ہی معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انسپکٹر اور سٹاف کو معطل کر دیا تھا، 
 سی پی او راولپنڈی نے معطل ٹریفک سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کےاحکامات بھی جاری کردیے تھے، 
کوئی بھی پولیس آفیسر اور اہلکار اپنی حدود سے تجاوز اور اختیارات کاناجائز استعمال نہیں کرےگا، یہ قطعا ناقابل برداشت ہے۔آئی جی پی پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا سخت محاسبہ ہو گا، سی پی او ۔جس طرح راولپنڈی پولیس کا کمانڈر ہوں اسی طرح عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا ذمہ دار بھی ہوں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top