ٖ چوآسیدن شاہ!معمولی تلخ کلامی پرگولیاں چل گئیں ، ایک نوجوان زخمی وائس آف چکوال (VOC)

ملزمان نے ایک ہفتہ قبل بھی دھمکیاں دیں،درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کاروائی نہیں کی
اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔مضروب کے والد صوفی فدا حسین کی حال دہائی
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)نواحی قصبہ دوالمیال میں معمولی تلخ کلامی سے شروع ہونے والی لڑائی اندھادھند فائرنگ تک جاپہنچی،پولیس نے مظلوم کی درخواست پر حسب سابق کوئی کاروائی نہ کرکے معاملہ مزید بگاڑدیا تفصیلات کیمطابق دوالمیال کے مشہور ومعروف مگھو گروپ اور غریب سائیکل مکینک صوفی فدا حسین کے بیٹے عثمان کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر فدا حسین نے تھانہ چوآسیدن شاہ میں تحفظ کی فراہمی اور دوسرے فریق کیخلاف کاروائی کی درخواست دی لیکن ساتھ آنکھیں خیرہ نہ کرنے والی سوغات نہ ہونے کیباعث پولیس نے کاروائی کرنا مناسب نہ سمجھا نتیجتاً سلیمان عرف مگھو،احتشام اور حمیر نامی اوباشوں نے فدا حسین کے جواں سال بیٹے عثمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا مضروب عثمان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کیبعد اسے راولپنڈی ریفر کردیا گیا مضروب عثمان کے والد فدا حسین نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سیاس ظلم پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top