ٖ چوآ بھنڈر بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جگہ جگہ گڑھے وائس آف چکوال (VOC)

چوآ سیدن شاہ :( ملک عظمت حیات سے)  چوآ بھنڈر بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جگہ جگہ گڑھے، شہریوں کی گاڑیاں موٹر سائیکل کھٹارہ بننے لگیں۔ چوآ سیدن شاہ بھنڈر موڑ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گڑھے بن گئے شہریوں کی گاڑیاں موٹر سائیکل کھٹارہ بننے لگے۔ محکمہ ہائی وے کے افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔تبدیلی سرکار کو بھی 2سال پورے ہونے کو لیکن تاحال اسکی ریپیئرنگ تک نہیں کی گئی۔ا رباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ بھنڈر موڑ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس کی بنیادی وجہ ہیوی ٹریفک کا گزر ہے۔ اس کے علاوہ بارش کا پانی بھی ہے۔ جسکی وجہ سے شہریوں کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں کھٹارہ بنتی جا رہی ہیں۔ اسی روڈ پر ساتھ آبادی بھی ہے اور ساتھ موجود سکول میں سینکڑوں بچے زیر تعلیم ہیں ۔موڑ سے اترائی میں کسی بھی وقت ٹریلر وغیرہ گر سکتا ہے اور بڑا حادثہ رونما  ہونے کا امکان بھی ہے۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا ، تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکوئی خبر درست نہ ہوتو   ً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top