ٖ ڈھڈیال کے ہونہار نوجوان کی کوششوں سے سویڈن میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال (وائس آف چکوال)ترمیمی بل پارلیمنٹ آف سویڈن سے منظور، تکمیل تعلیم پر  بہتر زندگی کی راہ ہموار ،   زاہد محبوب علی خان کی کوششوں کی بدولت سویڈن میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آف سویڈن سٹفن لووین سے ملاقات کے دوران  سویڈن میں مستقل مقام پذیر ڈھڈیال کی ہر دلعزیز شخصیت  زاہد محبوب علی خان کی جانب سے ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی جس میں زوردیا گیا کہ تکمیل تعلیم  کے مرحلے پر موجودہ پہلے سے موجودقوانینکو ترمیم کیا جائے جو پارلیمنٹ آف سویڈن میں  غوروغوث کے  بعد اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی  ا ٓئین کے مطابق تکمیل تعلیم پرطالب علموں کو روزگار کے  مقاصد کے حصول کیلئے صرف 6 ماہ کا  وقت دیا جاتا تھا جس کا اب دورانیہ بڑھا کر ایک سال کر دیا گیا ہے۔اس قابل فخرکامیابی کے بعد سویڈن میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دور گئی۔ سویڈن میں اب بہتر زندگی کی متلاشی طلباء موافق شعبہ جات میں بخوبی زور آزما ہو  کر اپنا بہتر مستقبل بنا سکتے ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top