ٖ ڈھڈیال پریس کلب کے سالانہ انتخاب برائے 2020مکمل ہو گئے وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال (نامہ نگار)ڈھڈیال پریس کلب کے سالانہ انتخاب برائے 2020مکمل ہو گئے۔ اس سلسلہ میں انتخابی اجلاس ظہیر میڈیکل ہال پر منعقدہوا جس میں ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی صدر، سینئر نائب صدر محمد اجمل، نائب صدر ڈاکٹر خلیل احمدشاد، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ، جوائنٹ سیکرٹری راؤ زاہدعلی، فنانس سیکرٹری راؤ ناہید سلیم، سیکرٹری نشرواشاعت سعیداحمدخان اور آفس سیکرٹری مسرت عباس جعفری کو منتخب کرلیا گیاجبکہ مجلس عاملہ میں ابرار حسین بھٹی، حفیظ الرحمن، حاجی نعیم عباس اور راؤ راشد سلیم شامل ہیں۔ سفیر ماجد اور وسیم ملک ڈھڈیال پریس کلب کے اعزازی ممبرہوں گے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top