ٖ ساڑھے تین کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغوا ہونے والا مغوی شوکت اقبال بحفاظت بازیاب وائس آف چکوال (VOC)


تلہ گنگ (نذرحسین عاصم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن نے ٹی ایم اے کے جناح ہال میں ہنگامی پریس کرنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے تلہ گنگ شہر سے ساڑھے تین کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغوا ہونے والے مغوی شوکت اقبال کو بحفاظت بازیاب کرا کرخطرناک گینگ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی بر آمد کرلیاگیا۔ ڈی پی او چکوال عادل میمن نے بتایا چند روز قبل تلہ گنگ شہر سے شوکت اقبال ساکن چوک صدیق آباد کو کار سوار ملزمان نے اغواء کر لیا تھا۔


جس کے بعد مغوی شوکت اقبال کے لواحقین سے شوکت اقبال کی رہائی کے عوض ساڑھے تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔جس پر میں نے ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک خلیل احمد کی زیر نگرانی منصور مظہر،محمد اکرم،تنویر اسلم،ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک اشرف اور محمد علی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جس نے دن رات ایک کر کے نہ صرف ملزمان بلکہ ان کے پورے گینگ کو ٹریس کر لیا۔ اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد الیاس،محمد ریشم سکنائے ڈھلی،محمد رفیق چوک صدیق آباد،محمد اکرم ساکن تلہ گنگ،مہربان خان ساکن واہ بھچراں تحصیل و ضلع میانوالی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد بارہ بور رپیٹر،دو عدد پسٹل تیس بورجبکہ واردات میں استعمال ہونے والی ٹیوٹا کرولا کار بر آمد کر لی۔دوران تفتیش ملزمان نے دیگر کئی سنگین وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔اس موقع پر گرفتار ملزمان اور بر آمد اسلحہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادم میمن نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام جبکہ آر پی او اور آئی جی پنجاب کو اس خصوصی ٹیم کیلئے مزید مراعات دینے کیلئے کیس بھیجوا دیا ہے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top