دو دن پہلے جب میں نے ایرانی جنرل کے مارے جانے کی خبر شیر کی تو ساتھ میں پہلا خدشہ یہ ظاہر کیا کہ یہ ایران اور سعودی عرب میں جنگ کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے نیز امریکہ یہ بھی چاہے گا کہ پاکستان اور انڈیا بھی بھڑ جائیں یوں کوئی ایک دوسرے کی مدد کے قابل نہ رہے۔
ذرا نیوز ویک کی یہ رپورٹ چیک کیجئے۔
"ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد ، سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے ہونے جا رہے ہیں ، جس سے ایک طرف تیل کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں گی، دوسری طرف اگر ایران رد عمل کے طور پر آبنائے حرمس کا راستہ بند کر دیتا ہے تو %20 تیل کی سپلائی بند ہو جاۓ گی۔ فائدہ امریکی تیل پیدا کرنے والی کمپنیز کو ہوگا۔ وہ تیل کی نئی مارکیٹ تلاش کر کے منافع بنائیں گی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں %5 تک اضافہ ہو چکا ہے۔"
یاد رکھیں ۔۔
سعودی تیل کی تنصیبات پر جہاں سے بھی حملہ ہوا سعودی عرب اس کو ایرانی حملہ ہی سمجھے گا۔ ایران امریکی سرزمین پر براہ راست حملہ نہیں کر سکتا۔ وہ زیادہ سے زیادہ خلیج میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیگا۔ جس پر زائنسٹ کنٹرولڈ میڈیا عربوں کو اکسائے گا کہ تمہارے ملک پر حملہ ہوا ہے، جواب دو۔
امریکہ کی شدید خواہش ہے کہ مسلم دنیا میں ممکنہ سعودی عرب ایران جنگ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لے اور یہ آگ مسلم ممالک کے گلی کوچوں تک پھیل جائے۔
اس معاملے میں امریکہ کی مدد ہمارے علمائے کرام کرینگے۔
طریقہ کار بہت آسان ہے۔
میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایران سعودی عرب نہیں بلکہ شیعہ سنی جھڑپوں کی خبریں آئنگی۔ دونوں جانب سے ظلم کی جھوٹی سچی کہانیاں، دردناک ویڈیوز اور تصویریں وائرل کرائی جائنگی۔
تب دین کے ٹھیکیدار منبروں پر چڑھ جائنگے اور مخالف فرقے کے خلاف آگ اگلنا شروع کر دینگے۔
آپ دیکھ لیجیے ایرانی جنرل کے مارے جانے کے ساتھ ہی ہمارے ملاؤوں نے فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کا آغاز کر دیا ہے۔
مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کا حتمی نتیجہ اس خطے میں صرف اور صرف اسرائیلی بالا دستی کی صورت میں برآمد ہوگا۔
یہ آگ چین و روس کو بھی جھلسائے گی۔ لیکن سب سے بڑا اور اصل خطرہ پاکستان کو ہے۔
انڈیا کو یقین دلایا جا رہا ہے کہ پاکستانی معشیت اس قابل ہی نہیں کہ وہ ایک ہفتہ بھی جنگ کر سکے۔
پاکستان میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک سرخے بغاوتیں برپا کیے ہوئے ہیں اور یہ کہ عرب ایران جنگ کی آگ کو ملاؤوں کی مدد سے پاکستان میں شیعہ سنی جنگ کی شکل میں پھیلا دیا جائیگا۔
افغانستان میں افغان نیشنل آرمی اور داعش پاک فوج کے فاٹا اور کے پی کے سے نکلتے ہی یہاں پر یلغار کر دینگی۔
اور سب سے بڑھ کر امریکہ کہہ چکا ہے کہ پاکستانی سرزمین سے دہشتگرد اس کے جہازوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔ تو حالت جنگ میں امریکہ اپنا کوئی جہاز گرا کر پاکستان پر جوابی حملے کا جواز گھڑ لے گا۔
یہ ہے ساری سازش کا خاکہ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سازش کا شکار ہو کر پوری امت ایک دوسرے کے گلے کاٹتی ہے ، یا اس کو سمجھ کر اس کو ناکام بناتی ہے۔
تحریر شاہد خان
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.