ٖ ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے خوشخبری۔، اشتہارات کے ذریعے ماہانہ اضافی پیسے کما سکیں گے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


جرمنی کی پاکستان کی سٹارٹ اپ کمپنی میں اڑھائی لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط، تقریب میں اعلی حکام کی شرکت

جرمن کمپنی نے پاکستان میں ڈیجیٹل موبائل اشتہارات کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’اسکرین اِٹ‘ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے جس کی رو سے اسکرین اِٹ میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اسکرین اٹ کاروں اور ٹیکسیوں کے اطراف یا پچھلے اسکرین پر اشتہاراتی ڈسپلے لگاتی ہے۔ اس سے ایک جانب موبائل ایڈورٹائزنگ کو فروخت ملتا ہے تو دوسری جانب کار ڈرائیور اضافی آمدنی بھی حاصل کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی بی کے منصوبے پلان نائن کے تحت اسٹارٹ اپ ”سکرین اِٹ“ کے جرمن کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعہ کو ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ ڈی جی ساجد لطیف‘جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احسن نعیم اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

معاہدے کے تحت جرمن کمپنی سکرین اِٹ کو اڑھائی لاکھ ڈالر کی فنڈنگ مہیا کرے گی جس کے تحت یہ اسٹارٹ اپ شہر میں ٹیکسیوں کی پچھلی اسکرینوں پر ڈیجیٹل اشتہارات چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔ اس منصوبے سے کمپنیاں اپنے برانڈز کی ڈیجیٹل انداز اور انتہائی کم وقت اور لاگت میں تشہیر کر سکیں گی اور ٹیکسی ڈرائیورز بھی 20 ہزار روپے تک اضافی آمدنی کماسکیں گے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پلان نائن کے تحت اسٹارٹ اپ کی اتنی بڑی سرمایہ کاری کا حصول غیرمعمولی کارنامہ ہے، پلان نائن سے اب تک 188 اسٹارٹ اپ کمپنیاں نکل کر دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔ ان کے مطابق پی آئی ٹی بی پلان نائن کے تحت چھ ماہ تک اسٹارٹ اپس کو کام کرنے کی جگہ ‘انٹرنیٹ‘ ماہانہ مشاہرہ‘ تکنیکی اور قانونی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top