چکوال (راجہ برہان غنی)ضلع چکوال کے ورکنگ صحافیوں کی سب سے بڑى اور واحد نمائندہ تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ "الوجود" کے صدر محمد ریاض انجم نے نجی شعبہ میں ضلعی سطع پرصحت کی سہولیات کی فراہمی میں سب سے زیادہ خدمات سرانجام دینےوالے عبداللہ کلینک پرمنعقدہ13ویں میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف کوارڈینیٹرالوجودچوہدری محمد یٰسین،سینئر ممبران الوجود مرزا ساجد اقبال، راجہ ثاقب عباس،الخدمت فاؤنڈیشن کے سابق صدر حق نواز سلطان اور سماجى کارکن عمران حیدر شاه بھی موجود تھے ۔قبل ازیں الوجودینز قیادت کے پہنچنے پر معروف معالج اور عبداللہ میڈیکل کالج کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر منیر لنگاہ اور ڈاکٹر عبداللہ منیر نے استقبال کیا یاد رہے کہ ڈاکٹر منیر لنگاہ اب تک 103میڈیکل کیمپ بھی قائم کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر صدر الوجود محمد ریاض انجم نے کہا کہ ڈاکٹر منیر لنگاہ ضلع کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہاں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ عبداللہ کلینک کامیڈیکل کیمپ ہر ماہ کے پہلے اتوار لگایا جاتاہےجس میں شوگر،کولیسٹرول،یورک ایسڈ سمیت دیگر بیماریوں کےمفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ پر پچاس فیصد تک رعائت دی جاتی ہے انہوں نےغریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں عبداللہ کلینک کے اقدامات کو دیگر نجی ہسپتالوں کیلئے بھی مشعل راہ قرار دیااور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر منیر لنگاہ کی سربراہی میں ایسے میڈیکل کیمپ کی تعداد ہزاروں میں جائے گی، ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے آنے والے تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ضلع کی عوام کو صحت کی مزید سہولیات کی فراہمی کےعزم کا اعادہ بھی کیا اس منعقده کیمپ میں آنے والے 263 مریضوں کا نہ صرف مفت چیک اپ و ادویات دى گئیں بلکہ شوگر کے 76، کولیسٹرول کے36 یورک ایسیڈ کے 23 مفت ٹیسٹ بھى کئے گئے
|
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.