ٖ رشتے سے انکار پر نوجوان کو برہنہ کر کے گراؤنڈ کے چکرلگوائے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


ڈیرہ اسماعیل خان :تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں رشتہ سے انکار پر پانچ مسلح افراد نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، چھت سے نیچے پھینکا اور برہنہ کر کے گراؤنڈ کا چکر لگوایا۔

تھانہ سٹی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کی ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ بدھ کو احمد ندیم نامی نوجوان اسلامیہ کالج کے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران پانچ مسلح افراد گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور احمد ندیم کی طرف لپکے۔

پانچ افراد کے تشدد کی وجہ سے ندیم جان بچانے کی خاطر کالج کی چھت پر چڑھ گئے۔ ملزمان نے اوپر جا کر نوجوان بلڈنگ کی چھت سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دوران تشدد ملزمان نے نوجوان کے کپڑے بھی اتارے اور برہنہ کرکے گراؤنڈ میں چکر لگوائے گئے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی فضل رحیم گنڈہ پور نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو جیسے اس واقع کی اطلاع ملی تو موقع پر جاکر ملزمان کے خلاف فوراً کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شاہد اور گوری کو گرفتار کرلیا جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ’ہم نے موقعے پر پہنچ کر دیکھا کہ لڑکا برہنہ حالت میں تھا۔‘

ڈی پی او حافظ واحد محمود نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ سخت سے سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top