ٖ چوآ سید ن شاہ شہر اندھیروں میں ڈوب گیا۔ سٹریٹ لائٹس بند وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ شہرانتظامیہ کی نالائقی اور بے حسی کی وجہ سے شہر میں لگائی گئی لاکھوں روپے کی سٹریٹ لائٹیں سال سے روشن نہ ہو سکیں۔ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہر سٹریٹ لائٹس کی روشنیوں سے محروم ہونے کے سبب شام ہوتے ہی تاریکی اور گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہیمسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں  لگائی گئی سٹریٹ لائٹس کو آن کرنے کا کوئی انتظام موجود نہیں اس سے قبل تک چوآ سیدن شاہ روشنیوں سے جگمگاتا ہوا شہر ہوا کرتا تھا مگر کرپشن اور عوامی مسائل سے بے حس شہر کے منتخب ممبران و انتظامیہ نے اس شہر کی روشنیوں کو بھی چھین لیا ہے اور شہر کی سٹریٹ لائٹس بھی بربادی اور کرپشن کی نذرکر دی گئیں ہیں روشنیوں سے جگ مگ کرنے والی شہر کی سڑکیں اب روشنی کی ننھی سی شمع سے بھی محروم ہو چکی ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک پی ٹی آئی کی قیادت سٹریٹ لائٹس تک روشن نہیں کرا سکے۔ ایسا لگتا ہے کہ چوآ سیدن شاہ کو پتھر کے زمانے میں دھکیلا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ حالت یہ ہے کہ جدید ترین دور میں بھی چوآ سیدن شاہ کی عوام سٹریٹ لائٹس کی محرومی جھیل رہی ہے۔ لاکھوں روپے سے سٹریٹ لائٹیں نصب کی گئیں تھی جو آج تک روشن نہ کی جا سکیں، ان کی روشنی سے آج تک کوئی عام شہری مستفید نہ ہو سکا شہریوں نے ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ،ڈی سی چکوال، اسسٹنٹ کمشنرچوآ سیدن شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوآ سیدن شاہ شہر کی سڑکوں کے ارد گرد نصب لائٹوں کو روشن کرنے کا کوئی خاطر خواہ انتظام کیا جائے تاکہ چوآ سیدن شاہ کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top