ٖ چکوال تلہ گنگ روڈ پر بچیوں کا تعلیمی ادارہ سیکورٹی رسک بن گیا وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(ملک عظمت حیات سے) چکوال تلہ گنگ روڈ پر بچیوں کا تعلیمی ادارہ سیکورٹی رسک بن گیا، ناکافی سہولیات پر بچیوں کے والدین کی جانب سے خدشات سامنے آنے لگے، تلہ گنگ روڈ پر واقع بچیوں کے تعلیمی ادارے دی سکالرز کالج کی دیواروں پر نہ ہی خار دار تار لگائی گئی ہے اور نہ ہی اس کالج کے گیٹ پر کوئی سیکورٹی گارڈ موجود ہوتا ہے۔


اس کے علاوہ اس کے راستے میں بارش ہونے پر کیچڑ کی وجہ سے بھی بچیوں کو کالج جانے میں دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے۔بچیوں کے کالج میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے،بچیوں سے بھاری بھرکم فیسیں وصول کرنے والے اس ادارہ میں سیکورٹی کے لیے نہ ہی کوئی سی سی ٹی وی کیمرا فرنٹ پر لگایا گیا ہے اور نہ ہی ا س کالج کی دیواروں پر خار دار تاریں لگائی گئی ہیں،بغیر اسلحہ کے گارڈ اور خستہ حالت عمارت صرف کھاؤ پیو پروگرام کا حصہ ہے،عوامی شکایت کے مطابق اس ادارہ کی ناکافی سہولیات اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر عوامی حلقوں نے ڈی سی چکوال اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام سے پیسے بٹورنے والے ان اداروں کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top