ٖ سوشل ویلفیئر آفس تلہ گنگ میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلہ میں آگاہی سیمنارکا انعقاد وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


تلہ گنگ (بلال شیخ)انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر آفس تلہ گنگ میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلہ میں ایک آگاہی سیمنار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سید منور عباس بخاری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سید منور عباس بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان کا پروگرام کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت تلہ گنگ میں بہت تیزی سے کام جاری ہے اس سلسلہ میں تلہ گنگ کے شہری بھرپور طریقے سے اپنے اپنے کردار ادا کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ فروری میں ہم روزانہ کی بنیاد پر 200پودے لگائیں گیں کوڑاکرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی مدد سے ہی پورے شہر میں جگہ جگہ پر ڈرم لگائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کے لیے آسانی ہو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور عباس بخاری نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ اورساتھ دیا۔اس موقع پرایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر ارشد ملک،سوشل آفیسر اثنا اعوان ملک،ممبر زکوة کمیٹی سکینہ بی بی،شیخ عزیز احمد،ملک غلام عباس،شیخ مجید،سہیل نور پراچہ،ملک صابر اگرال،ارشد اعوان،ملک ندیم اختر،قاضی حفیظ علی،فیاض گھاڑا،حاجی عبدالرزاق،عبدالرحمن شاد،محسن قیوم شیخ،لیاقت اعوان،بلال شیخ،ڈاکٹر بشیر مرجانوی،عمران رسول،فلک شیر فلکی،ملک عقیل ٹی ایم اے سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر انجمن بہبودی مریضاں کی جانب سے دس عدد ڈرم اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے حوالے کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اور چیئر مین بیت المال کو انجمن کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی جبکہ تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ،ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ،چیئر مین بیت المال نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت پودے لگائے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top