چکوال (نامہ نگار)ذرائع کے مطابق دوران سفرگاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکر ایک پلر سے ٹکرا گئی ۔گاڑی میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے موقع پر ہی 11 افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے ۔
مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڑکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرگودھا ریفر کردیا گیا ۔اس وقت تک 9 جاں بحق افراد کی نعشیں تحصیل ہیڑکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں پہنچائی جا چکی ہیں۔تاآمدہ اطلاعات تک باقی دو افراد کی میتیں ابھی تک گاڑی سے نہیں نکالی جا سکیں ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ میتوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا جا رہا ہے۔زخمی ہونے والوں کے نام محمد افضل،نوید،محمد یار،عزیزہ،:صغیرہ ہیں ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ |
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.