چکوال (وائس آف چکوال)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈی سی آفس چکوال میں ضلع چکوال سے صحافیوں سے ملاقات کی - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک سمیت تحصیلوں کے اے سی صاحبان و دیگر آفیسرز موجود تھے - تلہ گنگ سے صحافیوں کی نمائندگی صدر تلہ گنگ پریس کلب چودھری نذر حسین ، صدر الیکٹرانک میڈیا محسن قیوم شیخ ، چیرمین الیکٹرانک میڈیا سید ارشادحسین شاہ کاظمی ، عمران اصغر ، چودھری فہیم اقبال اور صدر کیمرا مین ایسوسی ایشن بلال شیخ نے کی - دوران ملاقات صدر تلہ گنگ پریس کلب چودھری نذر حسین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی توجہ سٹی ہسپتال میں موجود غیر فعال ڈائلاسسز مشینوں ، تلہ گنگ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور سینٹری ورکرز کی کم تعداد ، ناکارہ سیوریج سسٹم ، جبکہ صدر الیکٹرانک میڈیا محسن قیوم شیخ نے شہر میں عرصہ دراز سے بند سٹریٹ لائٹس ، خراب فلٹریشن پلانٹس ، نوجوانوں کے لئے پلے گراونڈ کے نہ ہونے اور واٹر سپلائی اسکیموں کے فعال نہ ہونے کی جانب دلائی - جبکہ سید ارشاد کاظمی نے نکہ کہوٹ میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے قبضہ پر کمشنر کو صورتحال سے آگاہ کیا - جس پر ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے چودھری نذر کی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سٹی ہسپتال میں ڈائلاسسز مشینوں کو فعال کرنے کے حوالے سے وہ ایم این اے چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر سے رابطہ میں ہیں - ہم ایک حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں ان مشینوں کو فعال کرنے میں ماہانہ دو لاکھ سے زائد کے اخراجات ہونے ہیں - ان شاءاللہ یہ جلد فنگشنل ہو جائیان گی - صفائی کےلئے سینٹری ورکروں کی کم تعداد پورے ضلع کا مسئلہ ہے - اس پر بھی بہت جلد اہم پیش رفت ہو گی - محسن قیوم شیخ کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈی سی چکوال نے بتایا کہ ہم نے ایڈمنسٹریٹرز کو سٹریٹ لائٹس بحالی ، واٹرسپلائی اسکیموں کو فوری فعال کرنے ، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات پہلے سے ہی جاری کر رکھے ہیں -
بعدازاں کمشنر محمد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے انبار ہیں - ہم مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں - ہسپتال پارکنگ کی فیس بارے کمشنر نے کہا کہ جو گاڑیاں ، موٹر سائیکل رکھ سکتے ہیں وہ بیس روپے فیس بھی ادا کر سکتے ہیں - فیس سے اکٹھا ہونے والا عوام پر ہی لگتا ہے - ملاقات کے اختتام پر صحافیوں کی چائے اور بسکٹوں سے تواضع کی گئی -
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.