ٖ کراچی،غسل کے دوران اُٹھ جانیوالی خاتون انتقال کرگئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


کراچی: مردہ قرار غسل کے دوران اٹھ جانے والی خاتون دوبارہ انتقال کرگئی۔ تفصیل کے مطابق کراچی کی رہائشی خاتون   50 سالہ رشیدہ بی بی کو عباسی شہد ہسپتال نے گزشتہ روز مرداہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد دوران غسل خاتون اٹھ کھڑی ہوئی۔ تاہم آج صبح 5بجے خاتون انتقال کر گئی۔ڈائریکٹر عباسی شہید ہسپتال ڈاکٹر سلمیٰ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مردہ قرار دی گئی خاتون دوران غسل اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔
بعدازاں دوبارہ ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا جس کے بعد خاتون آج صبح 5 بجے دوبارہ انتقال کر گئیں ہیں۔ واضح رہے مردہ قرار دی جانے والی خاتون کا دوران غسل ہوش میں آجانا اپنی نویت کا منفرد واقعہ ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مردہ قرار دینے کے بعد 20 منٹ تک غسل خانے میں رکھا گیا۔
  دوران غسل ایک خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ خاتون کا ہاتھ  حرکت کر رہا ہے۔

مردہ قرار دی گئی خاتون کے اٹھ کھڑے ہونے پر غسل دینے کیلئے آئی خواتین نے دوڑ لگا دی۔ تاہم اسی سے مماثلت رکھتا ایک ایسا ہی واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا تھا۔یہ بات بھی قابل غور رہے مردہ قرار دی گئی خاتون کے اٹھ جانے  سے لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔ بھارت میں مردہ بچی کے لیے کھودی گئی قبر سے زندہ بچی برآمد ہو گئی تھی بھارت میں ایک مردہ بچے کو دفنانے کے لیے کھودی جانے والی قبر سے کپڑوں میں لپٹی ایک  زندہ بچی ملی تھی۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا آیا جہاں ایک جوڑے کے ہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کو دفنانے کے لیے مقامی قبرستان میں قبر کھودی جا رہی تھی لیکن دو فٹ کی کھدائی کے بعد اس وقت تمام لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب وہاں ایک نوازئیدہ بچئ کو دیکھا گیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top