گزشتہ دنوں لاہور کے ایک ہسپتال میں ناجائز بچے کو جنم دینے والی لڑکی مہوش نے اپنے بچے کے باپ کا نام بتادیا۔
لاہور کے علاقے شاد باغ کے ہسپتال میں کچھ روز پہلے 18 سالہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا اور اسے باتھ روم کے فلش کی ٹینکی میں پھینک کر مارنے کی کوشش کی تھی بچے کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کی خاکروب نے بچایا اور اس سارے معاملے کی ویڈیو ریکارڈ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کچھ روز گزر جانے کے بعد لڑکی نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ اس کے بچے کا باپ اس کا کراچی میں رہنے والا کزن اور پھوپھی کا بیٹا ہےہے۔ 18 سالہ بن بیاہی ماں نے بتایا کہ وہ گزشتہ برس اپنی پھوپھی کے گھر کراچی گئی تھی جہاں اس کی اپنے کزن اویس سے دوستی ہوگئی اور دونوں نے جسمانی تعلق قائم کرلیا ۔
لڑکی نے بتایا کہ جب وہ واپس آنے لگی تو اویس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے گھر والوں کو بھیج کر شادی کی بات کرے گا لیکن اس سے پہلے ہی وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں اور اللہ سے معافی چاہتی ہے اور وعدہ کرتی ہے کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے بعد بن بیاہی ماں نے واش روم کی فلش والی ٹینکی میں بچے کو مارنے کی کوشش کی تھی جسے ہسپتال کی خاکروب نے ناکام بنایا۔ بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے لڑکی کو گرفتار کروادیا اور اسکے خلاف ایف آئی آر درج کروادی
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.