ٖ حوروں والا ٹیکا ہمیں بھی لگائیں : پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضی وائس آف چکوال (VOC)


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حوروں والے ٹیکے کے بیان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے  پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے بھی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کہا وزیراعظم کو حوریں نظر آتیں ہیں
جنت نظر آتی ہیں، اپوزیشن کو ایسا ٹیکا نہیں لگتا۔

 ہمیں تو تیل،بجلی، سبزی، چینی، آٹا، دال، کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔۔ حسن مرتضی نے کہا کیا ہمیں بھی ایسا ٹیکا نہیں لگ سکتا،
جس سے ہم بھی چاردن سکون سے رہ سکیں۔۔ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ دوہزار تیرہ میں انتخابی مہم کے دوران زخمی ہونے پر ڈاکٹر عاصم نے انہیں ایسا انجیکشن لگایا تھا کہ انہیں حوریں نظر آنے لگی تھیں۔۔
جبکہ  انجیکشن کا اثر ختم ہونے کے بعد پھر سے تکلیف ہونے لگی تھی۔  ڈاکٹر سے دوبارہ وہ ہی انجیکشن لگانے کا بھی اصرار کیا تھا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top