چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ محکمہ اوقاف کی مسجد عرصہ دراز سے تعمیر کی گئی لیکن مسجد میں ابھی تک گیس کا میٹر نہیں لگایا جاسکا۔ دربار حضرت سخی سیدن شاہ شیرازی کی ماڈل مسجد مین بازار چوآ سیدن شاہ واحد آج بھی اس جدید دور میں سوئی گیس سے محروم ہے۔
شہر کی تمام مسجدیں اے سی اورہیٹر اور گیزر کی سہولیات سے آراستہ ہیں۔ لیکن مسجد دربار سخی سیدن شاہ شیرازی میں نمازی حضرات اس سردی کے موسم میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ محکمہ اوقاف دربار سے ماہانہ لاکھوں اور سالانہ کروڑوں روپے آمدن وصول کر رہا ہے۔اور چند ہزار روپے سے گیس میٹر نہیں لگوایا جا سکتا۔ شہریوں حاجی سجاد زرگر، سلیم، چوہدری عمران، حاجی نو ر الہیٰ، ملک کوثر،حاجی صابر، کامران، وسیم عباس و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دربار کی مسجد عرصہ دراز سے تعمیر ہے۔ اس میں نمازی ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ اوقاف یہاں سے لاکھوں روپے آمدن وصول کر رہے ہیں لیکن چند ہزار روپوں سے گیس میٹر نہیں لگوایا جاسکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محکمہ اوقاف، سیکرٹری اوقاف و چیف ایڈمنسٹریٹر لاہور،زونل ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی، مینیجر اوقاف سرکل جہلم و چکوال،ڈ ی سی چکوال عبدالستار عیسانی اوراسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور مسجد میں گیس میٹر لگوایا جائے تاکہ نمازی پریشانی سے دوچار نہ ہوں۔ |
---|
وائس آف چکوال
»
کلرکہار
» چوآ سیدن شاہ دربار سخی سیدن شاہ شیرازی کی ماڈل مسجد میں نمازی ٹھنڈے پانی سے وضو کرنےپر مجبور
Related Posts
کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
موٹروے پر ایک اور خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، ویڈیو سوشل میڈ[...]
پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد ریٹائر ہوگئے
چکوال (پریس ریلیز) پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پروفیسر چوہدری افتخار احمد محکمہ [...]
ضلع چکوال کے مختلف تھانہ جات میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن ا[...]
چوآسیدن شاہ کے اڈے میں ڈرائیورز اور اڈا مالکان میں ٹھن گئی
اتفاق کہون اڈا چوآسیدن شاہ میں پی ٹی اے سیکرٹری آفس لاہور کے ملازمین کی گاڑی ٹائم میں[...]
تھانہ چوآسیدن شاہ میں انسپکٹر زراعت بلوچ کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔ عوامی مطالبہ
چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآسیدن شاہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے. آر پی او راولپنڈی، ڈی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.