ٖ داتا دربار میں خواتین زائرین کو بہانے سے بیہوشی والا تبرک کھلا کر زیادتی کا انکشاف وائس آف چکوال (VOC)

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون میڈیا کو بتا رہی ہے کہ اسکے ساتھ زیادتی کی گئی ہے
خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ داتا صاحب حاضری دینے آئی تھی خاتون کا کہنا تھا کہ اسکا خاوند مردوں والی سائیڈ پر چلا گیا جبکہ وہ عورتوں والی سائیڈ پر آگئی
اس دوران ایک بوڑھی عورت اسکے پاس آئی اور اسے کہا کہ اس نے منت مانگی تھی کہ اگر اللہ نے اسے پوتا دیا وہ تبرک بانٹے گی خاتون نے بتایا کہ تبرک کھاتے ہی اسکی حالت غیر ہو گئی اور وہ لوگ اسے ایک گھر میں لے آئے،
اس گھر میں سات آٹھ لڑکیاں اور تھیں، سب کو نشے کے ٹیکے لگائے گئے اور وہاں موجود مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اسکا کہنا تھا کہ میری حالت بگڑنے پر مجھے با ہر لے آئے جہاں پولیس کو دیکھ کر میں نے شور مچایا اور وہ لوگ مجھے چھوڑ کر بھاگ گئے
خاتون نے روتے ہوئے اعلی حکام سے اس مکروہ دھندے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تاحال حکومتی سطح پر ابھی تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہےابھی تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top