چکوال (نذرحسین عاصم)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج ڈینگی کی ٹیموں،گورنمنٹ ایلمنٹری سکول تھنیل فتوحی وکھودے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھودے، آر ایچ سی ڈھڈیال،پٹوار خانہ ڈھڈیال،اراضی ریکارڈ سنٹر چکوال کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر، سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد ورک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان،ڈی ایم او محمد عمر ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے آر ایچ سی ڈھڈیال میں وارڈز، لیب،پینے کے پانی، ڈیوٹی رو سٹر،زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیااور صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں اورکہا کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ۔انہوں نے سکولوں میں سٹاف کی حاضری،سینٹیشن کا نظام،سیوریج،پینے کا صاف پانی،کلاس رومز کا معائنہ اور بچوں کی تعلیمی استعدادو رجحانات کا جائزہ لیااور موقع پر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹر کوناقص کارکردگی کی بناء پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے مزید سکولوں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ پٹوارخانہ ڈھڈیال کے دورے کے موقع پر پٹواری کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا۔بعد ازاں اراضی ریکارڈ سنٹر چکوال کا دورے کے موقع پر آئے ہوئے سایلین سے ان کے مسائل اور دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں