بھارتی ریاست راجستھان میں اوباش نے چاقو کی نوک پر نابالغ لڑکی کی آبرو ریزی کردی، ملزم نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی اور لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا۔
ضلع چورو کے تھانہ تارا نگر میں ایک شخص نے درخواست دی کہ اس کے گاﺅں کا آصف نامی شخص 17 جنوری کی رات ان کے گھر داخل ہوا اور ان کی 17 سالہ بیٹی کو اٹھا کر مولوی کے پاس لے گیا۔ وہاں اوباش نے اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنالی، ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو وائرل کردے گا۔
متاثرہ لڑکی کے باپ کے مطابق 17 جنوری سے ان کی بیٹی انتہائی ڈری سہمی تھی،گزشتہ روز آصف نے اپنے ساتھیوں پدم سنگھ، دھولو، گووند پرجابتی اور دیگر 4 نامعلوم افراد کے ساتھ ان کے گھر پر حملہ کیا اور ان کی بیٹی کو لے جانے کی کوشش کی، گھر والوں کے پوچھنے پر لڑکی نے اپنی خاموشی توڑی اور واقعے کے بارے میں بتایا۔ متاثرہ لڑکی کے باپ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.