ٖ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء وفد کی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ سے ملاقات وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء وفد کی ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ سے پبلک سیکرٹریٹ چکوال میں ملاقات۔

طلباء و طالبات نے سردار ذوالفقار علیخان دلہہ کو پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے تشخص کے خاتمے اور اس سے طلباء پر پڑنے والے اثرات بالخصوص فیس سٹرکچر،ہاٸی میرٹ،کوٹہ وغیرہ کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ 

ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے طلباء کے تمام تحفظات کو غور سے سنا ، سمجھا اور پھر اس بات کا یقین دلایا کہ وہ چکوال کے مڈل کلاس طلباء جو یونیورسٹی کی فیسز افورڈ نہیں کر سکتے اور ایفی لی ایٹڈ کالج میں پڑھ رہے ہیں ان کے ساتھ کوئی ذیادتی نہیں ہونے دیں گے اور اس بارے میں مکمل سٹڈی کے بعد منسٹری أف ایجوکیشن اور متعلقہ اداروں سے بات کر کے طلباء کے تحفظات دور کرنے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔

اس موقع پر انچارج پبلک سیکرٹریٹ سردار عامر عباس ، انچارج میڈیا سیل حافظ زین ، راجہ ذیشان جنوال ، چوہدری عثمان کہوٹ سمیت چکوال کالج کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندہ طلباء و طالبات موجود تھے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top