سن 2013 میں حادثہ ہونے کے بعد مجھے ڈاکٹر نے ایسا زور کا ٹیکا لگایا کہ مجھے وہاں موجود نرسز حوریں نظر آنے لگیں وزیر اعظم عمران خان کا انکشاف
وزیراعظم عمران خان کے اس چٹکلے پر محفل کشت زعفران بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ 2013 میں جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیا۔
وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ٹیکا لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے تقریر بھی کردی جو مجھے یاد نہیں، درد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا کہ ایک ٹیکا اور لگاؤ۔
وزیراعظم کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی دی کہ ٹیکا لگاؤ ورنہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں مگر ڈاکٹر نے ٹیکا نہ لگایا۔وزیر اعظم کی تقریر دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہے لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.