پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اہل خانہ کے مطابق پرائیویٹ کالج کا پرنسپل طالبہ کو 5 ماہ سے درندگی کا نشانہ بناتا رہا اور زیادتی کے بعد 16سال کی لڑکی کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔
آج بچی کی طبیعت خراب ہونے پر طالبہ نے والدین کو حقیقت سے آگاہ کیا تو والدین نے پولیس کو معاملے کی شکایت درج کروائی۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی کئی طالبات کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
پولیس نے طالبہ کو میڈیکل کیلئے ٹی ایچ کیواسپتال پہنچا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ملزم تاحال فرار ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.