ٖ عید الضحٰی کے سلسلے میں ایک چیلنج کبڈی شو میچ کا انعقاد وائس آف چکوال (VOC)

 

چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) عید الضحٰی کے سلسلے میں ایک چیلنج کبڈی شو میچ "شاہ حسین کبڈی کلب چکوال" اور "جھاٹلہ کبڈی کلب تلہ گنگ" کے درمیان نیلہ کے مقام کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین عقیل احمد جاڑہ رئیس اعظم آف نیلہ تھے اس موقع پر چیئرمین محمد اکرم غازی آباد (واپڈا)، طارق مغل، ملک دانش، غلام صفدر، حافظ محمد اکرم دلہہ، میاں یاسر (پنجاب پولیس)، حاجی زمان نیلہ، بابو محمود اختر جاڑہ، طارق جاڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے اور چوہدری شیراز علی خان پٹواری آف کرسال محمد عامر خان کرسال (ایڈمن اپنا کرسال نیوز) اس کبڈی میچ کو دیکھنے کے لئے خاص طور پر تشریف لائے،


آج کا یہ کبڈی میچ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد "جھاٹلہ کبڈی کلب تلہ گنگ" نے "شاہ حسین کبڈی کلب چکوال" کو 31 اکتیس پوائنٹس کے مقابلے میں 40 چالیس پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا،

کبڈی میچ کے اختتام پر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے رنر اپ اور ونر اپ کبڈی ٹیم کو ٹرافیز اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیز اور نقد انعامات دیںے گئے، مین آف دی میچ ایوارڈ جاپھی شہاب الدین اور ساہںی صادق لیٹی کو دیا گیا، چئیرمین عقیل احمد جاڑہ نے انتظامیہ کو تیس ہزار روپے نقد انعام دیا اور کبڈی میچ کے انعقاد پرمبارک باد پیش کی، اس خوبصورت تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کبڈی کے کئی سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top