نوشہرہ میں زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی بچی عوض نور کے قاتل پڑوسی نکلے۔۔ دو قاتل گرفتار، ایک قاتل نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو ٹینک میں پھینکا باہر نکلنے پر گلا دبا دیا۔
تین روز قبل نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب کی 6 سالہ عوض نور دوپہر تین بجے قرآن پاک کی تعلیم کیلئے مدرسے کے لیے گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی جو بعدازاں اسکی لاش گھر کے قریب زیر زمین ٹینک سے ملی، پولیس نے شک کی بنا پر پیر کو دو پڑوسیوں ابدار اور رفیق کو گرفتار کیا تو انہوں نے گرفتاری کے دوسرے روز عدالت میں قتل کا اعتراف کرلیا۔
ایک ملزم ابدار نے عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کرایا اور کہا کہ عوض نور کو پانی کی ٹینکی میں پھینکا، بچی جب واپس نکلی تو اس کا گلا دبادیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
ملزم ابدار نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مقتولہ بچی کے ماموں نے مجھے حجرے کی صفائی کے بہانے بلوا کر دو بار زبردستی میرے ساتھ بد فعلی کی جس کا بدلہ لینے کے لیے بچی کو قتل کیا، بدفعلی کا والدین کو بتایا لیکن انہوں نے مجھے یہ کہہ کر مجھے خاموش کر ادیا کہ ہم غریب لوگ ہیں اس بات کو یہیں رہنے دو۔
ملزم ابدار نے کہا کہ نور کا والد بیرون ملک چلا گیا میں نے انتقام لینے کے لیے یہ سب کچھ کیا اور بچی کو گلادباکر دوبارہ ٹینک میں پھینک دیا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.