ٖ چوآسیدن شاہ میں اسلحہ کی نوک پرنقدی اورزیورات لےاڑے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق )دن دیہاڑے چوآسیدن شاہ میں اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی واردات، خاتون خانہ کو یرغمال بناکر تین ڈاکوﺅں نے چودہ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور تیس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق دن قریب پونے دو بجے چوآسیدن شاہ بائی پاس چوک کے ملحقہ محلہ میںملک ذیشان منیر ولد ملک محمد منیر ساکن چوآسیدن شاہ کے گھر تین نامعلوم ڈاکواسلحہ کی نوک پر مین گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور خاتون خانہ اور اُسکی نواسی کو ایک ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور کہا کہ شو ر کیا تو نواسی کو گولی مار دونگا گھر کی چابیاں ہمارے حوالے کر و جس کے بعد ایک ڈاکو نے خاتون اور اُسکی نواسی کو یرغمال بنالیا جبکہ باقی دو ڈاکوﺅں نے کمرے میں پڑے چودہ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی رقم تیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے واردات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ کے عوام نے آئی جی پنجاب ، آرپی او راولپنڈی اورDPOچکوال سے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top