راولپنڈی (راجہ گل)راولپنڈی پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔کہوٹہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتارکر لئے۔جواء پر لگی رقم 18900 روپے، 3 موبائل فونز مالیتی 25000 روپے 4 اصیل مرغے مالیتی 40000 ہزار روپے و دیگر آلات قمار بازی قبضہ میں لے لیے، پولیس
گرفتار ملزمان میں انس نعیم، زین العابدین، شامیر علی، عدنان رزاق، فہد علی اور محمد شیراز شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ جواء ایک معاشرتی برائی ہے جس سے دیگر جرائم جنم لیتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد
سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور کہوٹہ سرکل پولیس کو شاباش۔
ترجمان راولپنڈی پولیس
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں