ٖ تلہ گنگ: کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا سٹی ہسپتال میں ڈایلاسزمشین نصب کرنےکاعندیہ وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ (طارق خان مغل)فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کی کوششوں سے کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا سٹی ہسپتال کے دورے کے موقع پر  دس دنوں میں سٹی ہسپتال میں ڈایلاسز  مشین نصب کرنے کی نوید سنا دی  بول نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے کہا کہ میرے حلقے میرے شہر کے لوگوں کو گردوں کے ڈائیلاسز کے لئے راولپنڈی یا چکوال جانا پڑتا ہے جس پر انہیں شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں جس کا مجھے بہت احساس ہے یہی وجہ کہ میں اپنی پوری کوشش میں ہوں کہ یہاں ڈائیلاسز مشینوں کو فنکشنل کیا جائے اور انشاء اللہ اب عنقریب یہ مسئلہ بھی اللہ پاک مسلم لیگ ق کے ہاتھوں مکمل کریں گے جس سے میرے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی مصروفیت کے باوجود میں اپنے علاقے کے مسائل بخوبی آگاہ ہوں حاجی عمر حبیب اور میری مخلص ٹیم مجھے ہر وقت لوگوں کے مسائل سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوتا ہے لوگوں کو ریلیف پہنچا رہے پیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top