پادشاہان (کاشف ابرارمنہاس)فخر چکوال ملک ناصر محمود صاحب جو یونین کونسل پادشاہان کے قصبہ رتہ کی سماجی شخصیت اور سکول ٹیچر ہیں ان کو ایم فل سوشیالوجی میں گولڈ میڈل اور ان کے بڑے بھائی اسسٹنٹ پروفیسر ملک ارشد محمود کو ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد۔
انہوں نے پیر مہر علی شاہ "ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی" راولپنڈی سے یہ ڈگری حاصل کی اور علاقے کا نام روشن کیا۔ اس کے ساتھ وہ شعبہ سوشیالوجی میں ایم فل سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ضلع چکوال کے پہلے شہری بن گئے۔
تقریب میں مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل نیٹ ورک آف سائنسز آف اسلامک کنٹریز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان صاحب نے انہیں تمغہ پہنایا۔
ملک ناصر محمود صاحب کے بڑے بھائی پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود صاحب نے پی ایچ ڈی باٹنی کی ڈگری اسی یونیورسٹی سے حاصل کی، دونوں بھائی اپنےعلاقے کے لئے فخر کا باعث بنے اہلیان علاقہ اور پورے چکوال کو ان پر بہت فخرہے۔
اسلام آباد کنونشن سنٹر میں تیس جنوری 2020ء کو پیر مہر علی شاہ "ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی" کا بیسواں کانووکیشن منعقد ہںوا جس میں چار ہزار سے زائد طلباء کو ڈگریاں دی گئیں جن میں نوے طلباء کو میڈل پہنائے گئے،
ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی ورکر ملک ناصر محمود صاحب نے ایم فل سوشیالوجی میں نمایاں کامیابی حاصل کی جس پر انہیں گولڈ میڈل (سونے کے تمغے) سے نوازا گیا۔
ملک ناصر محمود صاحب کا تعلق ضلع چکوال کی یونین کونسل پادشاہان کے ایک چھوٹے سے گاؤں رتہ سے ہںے اور پاکستان تحریک انصاف کے ایک متحرک ورکر رہ چکے ہیں آجکل ایک سرکاری سکول میں بطور ٹیچر اپنی خدمات سرانجام دے رہںے ہیں، ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر ارشد محمود صاحب جو کہ راولپنڈی کے ایک کالج میں پروفیسر ہیں انہوں نے بھی پی ایچ ڈی باٹنی کی ڈگری کامیابی سے حاصل کی، دونوں بھائی اہلیان علاقہ کیلئے تعلیمی میدان میں مزید زوق و شوق سے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
اہلیان چکوال ان کی اس کامیابی پر فخر کرتے ہیں اور پورے ملک میں اپنے علاقے کا نام روشن کرنے پر ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں