تلہ گنگ (محسن قیوم شیخ )ڈھوک جھمال داخلی تلہ گنگ کی ہونہار طالبہ نے پوری جھمال قوم کاسر فخر سے بلند کردیا ۔ڈھوک جھمال داخلی تلہ گنگ کی رہائشی طالبہ سدرہ رامین دختر سفیر احمدملک نےپیرمہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی B.S آنرز ایگریکلچرل میں نمایاں کارکردگی پر سول میڈل حاصل کر لیا۔کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بیسویں کنونشن تقریب 2020میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انکو سول ایوارڈ سے نوازا۔سدرہ رامین سفیر احمد ملک کی صاحبزادی اور ماسٹر ملک منیر احمد کی بھتیجی اور ڈائریکٹر وزارت اطلاعات ملک عامر رضا کی بھانجی ہیں۔ مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے انکو سول ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر الیکٹرانک میڈیا محسن قیوم شیخ کی بھی ہونہار طالبا کو مبارکباد۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں