ٖ تبدیلی نے شوگرکے مریضوں پر قیامت ڈھا دی،چیخیں نکال دیں وائس آف چکوال (VOC)


پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے شوگر کے مریضوں پر قیامت ڈھا دی،انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف اوقات میں کئے گئے صحافی جویریہ صدیقی کے ٹویٹس میں قیمتوں میں ہونے والی ’تبدیلی‘ سے متعلق دعویٰ کیاگیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ شوگر کی قیمت جولائی 2019میں شوگر انسولین کی قیمت 2700روپے تھی جبکہ 29جنوری 2020 کو اس کی قیمت 4515 ہوگئی ہے۔

جولائی دوہزارانیس کو کئے گئے ایک ٹویٹ میں جویریہ صدیقی نے لکھا کہ’شوگر کے مریضوں کی انسولین بھی مہنگی ہوگئی، آج(15جولائی 2019) قیمت 2700 تھی اگلی بارسے 3600 قیمت ہوگی یہ وہ بیماری ہے جس کا شکار پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہے قیمت میں اضافہ کیوں کوئی جواب دے گا؟‘ 


یکم جنوری 2020کو کئے گئے ایک ٹویٹ میں جویریہ صدیقی نے کہا’اور اب انسولین کی قیمت 3914 کردی گی حکومت ستو پی کر سو رہی ہے اور ادویات مافیا عوام کی کھال اتار رہا ہے۔‘

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top