ٖ ہنگو میں آٹھ سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل ،اہل علاقہ کا احتجاج وائس آف چکوال (VOC)


خیبر پختونخوا پولیس نے ضلع ہنگو کے علاقے سے جھاڑیوں سے 8 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد کی ہے۔ لاش ملنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شاہد احمد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد اصل محرکات کا پتہ چل سکے گا۔

ڈی پی او کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اہل علاقہ کے مطابق بچی ہفتے کی دوپہر چیز خریدنے کے لیے ایک دکان پر گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔ جس کے بعد اسکی تلاش کی گئی نہ ملنے پر اہل خانہ کی طرف سے اتوار کی صبح پولیس کو اسکی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔

بعدازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی ہر پہلو سے تفتیش اور مجرمان کی فوری گرفتاری کے لیے تجربہ کار افسران کی ٹیم بنانے کی تلقین کی ہے ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top