ٖ مسلم لیگ ن جھاٹلہ کے کونسلرملک احمد نواز کا برادری کے ساتھ مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان وائس آف چکوال (VOC)

تلہ گنگ(محسن قیوم شیخ)مسلم لیگ ن جھاٹلہ کے کونسلر احمد نواز کا برادری سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر راہنما حاجی طلحہ زبیر نے کہا کہ خدمت کی سیاست ق لیگ کے منشور میں شامل ہے این اے65 پی پی چوبیس میں انشااللہ مزید ترقیاتی کام ہونگے انہوں نے جون جولائی تک جھاٹلہ کو گیس دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔کونسلر احمد نواز نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں ڈھائی سال ن لیگی ممبر رہا ہوں ن لیگ نے عوام الناس کے لیے کوئی کام نہیں کیا ق لیگ میں شمولیت اہل علاقہ کے لیے کی آج تک کسی کے دباو میں آکر سیاست نہیں کی اور آئندہ بھی نہیں کرونگا انشااللہ جھاٹلہ کو محرومیوں سے نکال کر ترقی کے راستے پر ق لیگ کے ساتھ مل کر گامزن کریں گیں اس موقع پر انچارج منسٹر ہاوس حاجی عمر حبیب،ممبر منظور احمد،شیخ اقبال،پی ٹی شاہ محمد،وقاص احمد،شہراز احمد،حافظ شیر خان دھولر،امیر سلطان،راہنما پی ٹی آئی جھاٹلہ محمد آصف ڈاکٹر مبشر،رحمت نواز بھی موجود تھے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top