ٖ چھپڑبازار چکوال کو ان شاء اللہ چکوال کا ایک خوبصورت اور بارونق بازار بنائیں گے، سردار ذوالفقار دلہہ وائس آف چکوال (VOC)


 چکوال(حافظ زین چکوال)ممبر قومی اسمبلی سردار زوالفقار علیخان دلہہ کی زیر صدارت چھپڑ بازار اور چکوال شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالہ سے اجلاس چکوال پبلک سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چھپڑبازار کی خوبصورتی کے لئے ٹف ٹائلز ، پول لائٹس ، عوام کی سہولت کے لئے چھپڑ بازار میں واش رومز ، بازار کی دونوں سائیڈز پر نالوں کی تعمیر سمیت دیگر اہم معاملات پر ڈسکشن ہوئی۔

سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے کہا کہ چھپڑ بازار چکوال کا دل ہے میں جب چھپڑبازار میں آیا تو یہاں کی حالت دیکھ کر کافی دکھ ہوا اور میں نے وعدہ کیا کہ اس بازار کو خوبصورت بازار بنائوں گا اور اب یہ وعدہ وفا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ سردار ذوالفقار علیخان دلہہ نے سب انجینئر اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا میں اور میری ٹیم کام کی نگرانی کریں گے۔ تاجروں اور عام عوام کی سہولت کے لئے کام رات کو شروع کیا جائے اور صبح مارکیٹس کھلنے سے پہلے ختم کردیا جائے تاکہ میرے تاجروں کا کام متاثر نہ ہو اور وہ اپنی تجارت کرسکیں چکوال کی عوام کے لئے ہم نے یہ پراجیکٹ شروع کیا ہے اس لئے عوام کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔

اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ جرار حسین شاہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری علی ناصر بھٹی ، شیخ وقار علی پہلوان گروپ ، چوہدری مقصود نیلہ ، چیئرمین عامر عباس ، حافظ زین چکوال ، جمیل حیدر بہکڑی ، شاہد مطلوب ، سب انجینئر بلدیہ ملک ایوب ، معظم علی ، عقیل عباس ، سعید ہاشم ، عباس خان موجود تھے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top