ٖ چکوال پولیس نے بروقت کاروائی کرنے کے بعد گمشدہ بچے والدین کے حوالے کر دیئے وائس آف چکوال (VOC)

چکوال(ملک عظمت حیات سے) چکوال تھانہ صدر پولیس کی شاندار کامیابی۔ پولیس نے بروقت کاروائی اور انتھک محنت کرتے ہوئے گمشدہ بچے والدین کے حوالے کر دیئے۔ حارث محمود اور محمد جمیل 16اور 17فروری کو گھر سے لاپتہ ہوئے۔  والدین نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی۔ تھانہ صدر ایس ایچ او ملک افضل کی نگرانی میں اے ایس آئی عدیل شہزاد نے ٹیکنیکل سورس استعمال کر کے بچوں کو داتا دربار لاہور سے برآمد کر لیا۔

 اور والدین کو ان کے بچے بحفاظت ان کے حوالے کر دیئے گئے۔ والدین کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال ملک افضل کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف  کی جانب سے بھی ملک افضل ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او ملک افضل نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top